بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ صہیونی اخبار "معاریو" نے اپنی ایک رپورٹ میں ترک سکیورٹی سروس کے ایک ریٹائرڈ جنرل کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ جو جنگ اس وقت خطے میں جاری ہے، اس نے ترکیہ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
معاریو نے لکھا: ریٹائرڈ جنرل اسماعیل حقی بیکین، (İsmail Hakkı Pekin) جو ترکیہ کی فوج کے جنرل اسٹاف کے انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہ ہیں اور اس وقت ترکیہ کے سکیورٹی اور جیوپولیٹیکل امور کے ممتاز ترین مبصرین میں شمار ہوتے ہیں، نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور اسرائیل کا اسٹریٹجک ہدف صرف ایران نہیں، بلکہ ترکیہ بھی بالآخر ان کا ہدف ہے۔
بیکین نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں، نیز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تحریر میں خطے کی کشیدگی، یوکرین جنگ کی بحیرہ روم کے مشرق تک توسیع، اور انقرہ پر یورپی دباؤ کے بارے میں اپنا تجزیہ بیان کیا۔
بیکین نے کہا: "امریکہ اور اسرائیل کی تزویراتی حکمت عملی یہ نہیں ہے کہ خطے میں کوئی ایسا ملک باقی رہنے دیں جو اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ ایسے ممالک میں سے ایک ایران ہے اور دوسرا ترکی ہے۔"
انھوں نے مزید کہا: "اسرائیل ایران کو تقسیم کرنا چاہتا ہے" اور نشاندہی کی کہ "تل ابیب ہر اس طاقت کو میدان سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے جس سے اس کو خطرہ لاحق ہو، بشمول لبنان میں حزب اللہ، حماس اور عراق میں الحشد الشعبی۔
بیکین نے نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیل اپنے پڑوس میں کسی زیادہ طاقتور ملک کے وجود یا کسی ایسے ملک کو قبول کرنے کو تیار نہیں جو اس کی خواہشات نہ سنے اور اس کی مرضی کے مطابق عمل نہ کرے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ